چنتامنی:27 /جنوری(محمد اسلم /ایس او نیوز)چنتامنی تعلقہ کے محمد پور گرام میں واقع دارالعلوم محمد پور عربی مدرسہ میں 26/ جنوری کے موقع پر یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد کیا گیا مدرسہ کے نائب سکریٹری محمد ضیاء الدین صاحب نے پرچم کشائی کی، مدرسہ کےسارے طلبہ و اساتذہ اور ذمہ دارن مدرسہ میں ترانہ ہند گنگنایا ۔ طالب علم محمد ابرہیم کی تلاوت کلام اللہ سے تقریب کاآغاز ہوا طالب علم محمد یسین نے نعت پاک پیش کی پھر مدرسہ کی مدرس محمد اقبال قاسمی صاحب نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا استقبال کیا ۔
یوم جمہوریہ کے موقع پر مدرسہ کے طلبہ نے اُردو کنڑا انگلیش زبان میں تقریر یں کئے مدرسہ کے صدر مدرس حافظ وقاری محبوب عالم صاحب نے ہندوستان کی آزادی میں علمائے کرام اور مسلمانوں نے جو قربانیاں دی ہیں اور یوم، جمہوریہ کیا ہے اس کے متعلق طلبہ کو تفصیل کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی آزادی کی خاطر ہزاروں علمائ نے اپنے جانوں کی قربانیاں دیں ہزاروں نوجوانوں نے اگریزوں کی ظلم کی چکی میں پس کر برس ہا برس تک جیل کی آہنی سلاخوں کے پیچھے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں معصوم بے گناہ انسانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر ہمیں آزادی کی نعمت دلائی اور آزادی کی آزاد فضاؤں میں سانس لینے کا موقع فراہم کیا۔
موصوف نے کہا کہ ہمارے ملک کی آزادی اس ملک میں رہنے والے تمام مذاہب کے رہنماؤں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے مگر آج ہم دیکھتے ہیں کہ آزادی کی شمع پر جل کرمرنے اور مٹنے والوں کی قربانیوں کو محض ایک رسم کی طرح یاد کیا جاتا ہے انگریزوں نے حکومت کی باگ دوڑ کو مضبوطی سے اپنے قبضہ میں رکھنے کی عرض سے ہمارے باہمی اتحاد کو نہ صرف یہ کہ توڑا بلکہ آپس میں نفرت اور حقارت کے ایسے بیج بوئے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نفرت کی خلیج مزید گہری ہوتی چلی گئی یہ اسی نفرت اور بد گمانی کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے توڑ پھوڑ اور قتل و غارت گری آئے دن بموں کا پھوٹنا ندی کے پانی کے بٹوارے کا مسلہ رنگ نسل ذات براداری اور مذاہب اور دھرم کا مسلہ ہمارے دیش کے ٹکڑے ٹکڑے کردے گا پھر مدرسہ کے سکریٹری اور تقریب کے صدر تمامی طلبہ و اساتذہ و مہمانوں کو یوم جمہوریہ کی مبارکبادی پیش کی اور کہا کہ ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم ہندوستان کے سارے قوانین پر عمل کریں۔اس موقع پر مدرسہ کے استاد محمد منظور صاحب نے کلمہ تشکر پیش کیا تقریب میں محمد پور گرام پنچایت کے اراکین سمیت کئی اساتذہ وغیرہ شریک رہے۔